دانوں کی کریمیں کینسر کا سبب ،محققین نے خبردار کردیا

دانوں کی کریمیں کینسر کا سبب ،محققین نے خبردار کردیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی چہرے کے دانوں کی کریمیں کینسر والے مادوں سے آلودہ ہو سکتی ہیں۔۔۔

 بالخصوص اگر وہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھی ہوں۔محققین کو امریکا کی بڑی مارکیٹس میں دستیاب 111 مصنوعات کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ بینزول پیرو آکسائیڈ پر مشتمل کریمیں بینزین کی اعلیٰ سطح پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔ جب کمرے کے درجہ حرارت پر ایسی کریمیں ذخیرہ کی جاتی ہیں اور جب سورج کی روشنی کی بالائے بنفشی شعاعوں کا سامنا ہوتا ہے تو بینزول پیرو آکسائیڈ وقت کے ساتھ ساتھ کارسینوجن بینزین میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے ،اس لئے محتاط رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں