چینی خاتون بغیر حفاظتی آلات چٹانوں پر چڑھنے کی ماہر

چینی خاتون بغیر حفاظتی آلات چٹانوں پر چڑھنے کی ماہر

بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی خاتون ’’سپائیڈر ویمن‘‘بن گئی جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ۔

 چین میں 43 سالہ خاتون لو ڈین گپن کو بغیر کسی حفاظتی آلات کے 100 میٹر اونچی چٹانیں سر کرتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں چائینز سپائیڈر ویمن قرار دیا جارہا ہے ۔لوڈین گپن کا تعلق جنوبی مغربی چین کی زیون میاؤ صوبے سے ہے ،وہ 108 میٹر تک اونچی چٹانوں پر بغیر کسی حفاظتی آلات کے چڑھ سکتی ہیں جو کہ 30 منزلہ عمارت کی اونچائی کے لگ بھگ ہوتی ہے ۔ لو کا کہناہے کہ ان کا یہ سفر 15 سال کی عمر میں والد کی رہنمائی میں شروع ہوا، ابتدائی طور پر ان لڑکوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا جن کا یہ خیال تھا کہ یہ کارنامہ صرف مرد کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں