ایس سی او اجلاس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے، عامر قدیر
لاہور(آن لائن)چیئرمین ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تقویت ملنے سمیت سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے۔
پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت دیگر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ اپنے بیان میں عامر قدیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان کیلئے غیر معمولی ایونٹ ہے اور اس کی کامیابی کے دورس نتائج ہوں گے۔