پاک،سعودیہ معاہدے معیشت کیلئے سنگ میل،چوہدری خالد

پاک،سعودیہ معاہدے معیشت کیلئے سنگ میل،چوہدری خالد

مکوآنہ (این این آئی )چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) چوہدری خالد محمود چیمہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدوں کو پاکستان کی معیشت کے لیے سنگ میل قرار دیا ہے ۔

گزشتہ روزاپنے ایک بیان میںچوہدری خالد محمود چیمہ نے کہا کہ ان معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔خاص طور پر توانائی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم تبدیلیاں لائے گی۔ مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ یہ معاہدے مقامی تاجر برادری کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کریں گے اور قومی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ان معاہدوں سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں