ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 113ملین ڈالرخرچ

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات  میں 113ملین ڈالرخرچ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 ادارہ شماریات اورسٹیٹ بینک کے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 113.015 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو30فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 87.15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں