شرح سود میں صرف ڈھائی فیصد کمی سمجھ سے بالا تر،میاں زاہد

شرح سود میں صرف ڈھائی فیصد کمی سمجھ سے بالا تر،میاں زاہد

کراچی(آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جون سے اب تک شرح سود میں چوتھی بارکمی خوش آئند ہے۔

 تاہم یہ کاروباری برادری کی توقعات سے کم ہے جس سے مایوسی ہوئی ہے ، نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے شرح سود میں ڈھائی فیصد کے بجائے کم ازکم 5 فیصد کمی کرنا چاہیے تھی مگر مرکزی بینک نے اس باربھی غیرضروری احتیاط سے کام لیا۔ کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت بڑی حد تک خطرات سے نکل آئی ہے ۔ آئی پی پیز، ٹیکس مسائل اور توانائی قیمتوں کے علاوہ بہت سے معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں جبکہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرڈیڑھ سال سے مستحکم ہے جس کی وجہ ڈالراسمگلنگ اورایکسچینج کمپنیوں کوکنٹرول کرنا ہے جس کے باوجود مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں صرف ڈھائی فیصد کمی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں