سوئٹزرلینڈ:برقع پہننے پر ایک ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ، پابندی کا اطلاق اگلے سال سے ہوگا

سوئٹزرلینڈ:برقع پہننے پر ایک  ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ، پابندی  کا اطلاق اگلے سال سے ہوگا

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقع پہننے پریکم جنوری 2025 سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیاگیا۔

 فیڈرل کونسل نے ایک بیان میں کہاکہ برقع پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ہے ۔ پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقع نہیں اوڑھ سکیں گی، خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہوگا۔ ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ عبادت گاہوں میں بھی مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں