درجہ حرارت میں اضافہ ، ربیع کی فصلوں کی بوائی نہ ہوسکی

درجہ حرارت میں اضافہ ، ربیع کی فصلوں کی بوائی نہ ہوسکی

نوکوٹ(رپورٹ: نعمان وہاب یوسفزئی) عالمی موسمیاتی تبدیلی کے زراعت پر اثرات ، نومبر کے آغاز تک درجہ حرارت کم نہ ہونے کے باعث اکثر ربیع کی۔

 فصلوں کی بوائی ممکن نہ ہوسکی جبکہ قبل از وقت کاشت کی جانے والی فصلوں پیاز، ٹماٹر اور دیگر اجناس کی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ اس وقت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کے زراعت پر اثرات سے نبرد آزما ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں ، نوکوٹ کے گرد ونواح میںہزاروں ایکڑ پر ربیع کی فصلوں کی کاشت خلاف توقع دن میں درجہ حرارت کم نہ ہونے کے باعث ممکن نہ ہوسکی جن میں سرِ فہرست گندم اور سرسو کی کاشت شامل ہے جبکہ پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کو موسم سرد نہ ہونے کے باعث مختلف امراض پھیلنے سے نقصان پہنچا ہے، باقی ماندہ فصل کو بچانے کیلئے کاشتکار مہنگی ادویات استعمال کرکے بھاری اضافی مالی بوجھ برداشت کر رہے ہیں جبکہ کاشتکار سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پہلے ہی خریف کی فصلوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں