معاشی اصلاحات کیلئے فریم ورک تیارکیاجائے،انجمن تاجران

معاشی اصلاحات کیلئے فریم ورک تیارکیاجائے،انجمن تاجران

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات کا فریم ورک تیار کرے ۔۔

جس کیلئے شراکت داروں سمیت مقامی اور غیر ملکی معاشی ماہرین کو ذمہ داری سونپی جائے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے ادارے میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی اداروں میں کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے ، تمام ڈیٹا کو مرتب کر کے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے ۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ٹیکسز کی شرح اور تعداد کم کی جائے جس سے حکومت کی توقعات سے زیادہ ٹیکس آمدن ہو گی ۔ معاشی بحالی اور ترقی مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے طویل المدت پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکس لیکیج کو روکنے کیلئے ایف بی آر کی استعداد کار میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں