اسٹاک ایکسچینج میں130پوائنٹس کی تیزی،20ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں130پوائنٹس کی تیزی،20ارب منافع

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 93355 پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو20ارب روپے کا منافع ہواجبکہ 43 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی پاکستانی ٹیم سے مذاکرات کے بعد آئی ایف ایم مشن کے ردعمل اور ریونیو شارٹ فال کے باعث منی بجٹ آنے کے خدشات جب کہ حکومت کی جانب سے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی میں اضافے کے امکان پر مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی۔بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس92ہزار943پوائنٹس کی پست سطح جبکہ 93ہزار803پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹرید ہوتی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے سے 28930پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 59708 پوائنٹس سے بڑھ کر 59803 پر جاپہنچا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر 120 کھرب 51 ارب روپے ہوگیا ۔ بدھ کو 31ارب روپے مالیت کے 80 کروڑ 73 لاکھ67ہزارحصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر450کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،191میں کمی اور63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں