اکتوبر:ایس ای سی پی میں 2477نئی کمپنیوں کا اندراج

اکتوبر:ایس ای سی پی میں 2477نئی کمپنیوں کا اندراج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ای سی پی میں اکتوبر 2024 کے دوران مختلف شعبوں کی 2477 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کیں جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 33 ہزار 587 ہوگئیں۔

 ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کامیابی سے جاری رہی ہے جس کے آن لائن سسٹم کے ذریعے 99فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشنز کی گئی۔ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں 57فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں جبکہ 47فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور 2فیصد بشمول پبلک، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیمیں شامل ہیں۔ اکتوبر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں 556 نئی کمپنیوں کے ساتھ سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ خدمات کے شعبے کی 486 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں، ٹریڈنگ سیکٹر کی 388 جبکہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر کی 270 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے بھی ترقی کے حوصلہ افزا اشارے ظاہر کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں