یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27فیصداضافہ ریکارڈ

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پر 27.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.451ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1 فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اکتوبر میں یورپی یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 359.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو ستمبرمیں 365.5ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 297.6ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.848ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں