الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال عمر تیزی سے بڑھاتا

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال عمر تیزی سے بڑھاتا

روم(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا مستقل بنیادوں پر کھایا جانا عمر کے تیزی سے بڑھنے کا سبب ہو سکتا ہے۔

اٹلی کی یونیورسٹی آف کیسامسیما کے محققین نے مطالعے کے لیے 22 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا جائزہ لیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی سے بڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں صرف پیکٹ میں بند اسنیکس یا میٹھے مشروبات ہی شامل نہیں بلکہ غیر نقصان دہ دِکھنے والی اشیاء جیسے کہ وافر مقدار میں بنائی گئی یا پیکٹ میں بند بریڈ، فروٹ یوگرٹ، ناشتے میں استعمال کیے جانے والے کچھ قسم کے دلیے یا گوشت کے متبادل شامل ہیں۔یہ غذائیں ایڈیٹیوز اور پریزرویٹیوز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے۔ تحقیق میں حیاتیاتی عمر کی پیمائش کے لیے 30 سے زیادہ مختلف اقسام کے بائیو مارکر کا استعمال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں