حکومت خوردنی تیل کی پالیسی مرتب کرے ، شیخ عمر ریحان

حکومت خوردنی تیل کی پالیسی مرتب کرے ، شیخ عمر ریحان

کراچی (این این آئی) وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت سے فوری خوردنی تیل کی ۔

پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پام آئل پیدا کرنے اور ایکسپورٹ کرنے والا بڑا ملک ہے تاہم حالیہ دنوں میں انڈونیشیا میں پام آئل اور خوردنی تیل سے بائیو ڈیزل کی پیداوار کی قانون سازی کی گئی ہے جس کے باعث انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے خوردنی تیل اور پام آئل کا 40 فیصد بائیو ڈیزل کی پیداوار کیلئے مختص کیا جا چکا ہے ۔ یوں عالمی مارکیٹ میں پام آئل اور خوردنی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ انڈونیشیا سمیت عالمی مارکیٹ میں ایڈیبل آئل کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ کا نقصان پاکستان کو پہنچ سکتا ہے اور مقامی انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جس کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں