مشینری گروپ کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ

مشینری گروپ کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر 2.708 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سا ل کی مدت میں مشینر ی گروپ کی درآمدات پر 2.350 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر 2024 میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 694 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا ۔ گزشتہ سا ل اکتوبر میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 695 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ستمبر میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 711 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اکتوبر میں کم ہو کر 694 ملین ڈالر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں