چین کو طبی وسرجیکل آلات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

چین کو طبی وسرجیکل آلات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

بیجنگ(این این آئی)رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو طبی اورجراحی کے آلات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔

جو ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے ایک مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے ۔چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی )کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چین کو طبی اور جراحی کے آلات کی برآمدی مالیت میں 5.189 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،اس اضافے کی وجہ چین میں اعلیٰ معیار کے طبی آلات کی بڑھتی مانگ اور قابل اعتماد اور کم لاگت صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ ہے ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان نے جنوری سے اکتوبر 2024 تک چین کو 10.19 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے طبی اور سرجیکل آلات برآمد کیے ہیں جس سے یہ ملکی صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی اہم برآمدی منڈیوں میں سے ایک بن گئی ہے ،اس نمو کو پاکستانی صنعت کاروں کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے معیار پر پورا اترنے اور چین کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کے نتیجے میں دیکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طبی، ویٹرنری آلات کی برآمدات چین میں 6.544 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں ،اسی طرح  دانتوں کے آلات اور آلات کی برآمدات رواں سال کے پہلے دس ماہ میں 3.158 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں