حیدر آباد چیمبر کا انٹرنیٹ بندش جیسی پالیسیوں پر اِظہارتشویش
حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے پاکستان میں حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش جیسی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اِظہار کیا۔۔۔
اور کہا کہ ایسی نا قابلِ فہم پالیسیاں نہ صرف آئی ٹی سیکٹر بلکہ مجموعی معیشت پر گہرے منفی اَثرات مرتب کر رہے ہیں۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، وفاقی وزیر فنانس اور چیئرمین پی ٹی اے کو خطوط بھی ارسال کردیے ہیں۔