معیشت بہتر،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے ڈالرز میں منافع لے اڑے

معیشت بہتر،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے ڈالرز میں منافع لے اڑے

کراچی (بزنس رپورٹر ) ملکی معیشت میں بہتری کیا آئی غیر ملکی سرمایہ کار بڑے پیمانے پر پاکستان سے ڈالرز میں منافع لے اڑے ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی واپسی میں 586فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ۔نومبر 24میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 32 کروڑ 16لاکھ امریکی ڈالر کا نفع واپس بھیجا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر 23 میں غیر ملکی سرمایہ کار 4 کروڑ 69 لاکھ ڈالر منافع واپس بھجوا سکے تھے جبکہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 5 مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی پر 112 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری جانب مالی سال 25 کے پہلے 5ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کار منافع کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اپنے اپنے ممالک واپس لے گئے ہیں۔ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں کمی سے ڈالرز میں منافع بھیجنے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ان معاملات پر اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں