ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے ماہرین ٹیکسٹائل انجینئرنگ
فیصل آباد (آئی این پی)نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین ٹیکسٹائل انجینئرنگ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت، دورحاضرکے مطابق تبدیلیوں اور سوتی دھاگے۔۔۔
کورے کپڑے اور خام مال کی فروخت و برآمدات کرنے کی بجائے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے تو ہم اپنی ٹیکسٹائل کی برآمدات دگنا کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی برآمدات کا 55 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے سے حاصل ہورہا ہے جبکہ اس شعبے سے براہ راست 35 لاکھ افراد کا روز گاربھی وابستہ ہے۔