اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،112ارب منافع
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کااختتام مثبت زون میں ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس927پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ11ہزار351پوائنٹس پر بند ہوا ۔
،اس دوران سرمایہ کاروں کو112ارب روپے کا منافع ہوا ،کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 30فیصد زائد رہا جبکہ 50فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا۔سرمایہ کار وں نے کم قیمت حصص خریدنے کو ترجیح دی۔ ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر فضاء سازگار ہونے ،اقتصادیات کے اچھے اشاریوں سے اسٹاک ایکسچینج جمعہ کو تیز رہی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 261پوائنٹس کے اضافے سے 35039پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 557پوائنٹس کے اضافے سے 70046پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1855پوائنٹس کے اضافے سے 171299.20 پوائنٹس پر بند ہوا ۔جمعہ کو 32 ارب روپے مالیت کے 81 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔