راولپنڈی چیمبر کاسیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کے آغاز کا خیرمقدم
اسلام آباد(اے پی پی)راولپنڈی چیمبرنے ملکی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
اور امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ حالات میں سیاسی تناو میں کمی آئے گی اور مقامی اور بیرونی سرمایاکار کے لیے مثبت پیغام جائے گا۔ راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔