ٹیکس نہ دینے والے 5فیصد سے وصولی کا اعلان خوش آئند،لاہور چیمبر
لاہور (آن لائن)لاہور چیمبرکے صدر میاں ابوذر شاد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے پاکستان کے سب سے زیادہ کمانے والے 5 فیصد افراد سے ٹیکس وصولی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جو ہر سال تقریباً 16 کھرب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں،تاہم لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا کہ سہولتیں اور ایوارڈز کے ذریعے ایماندار ٹیکس دہنگان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے جو اپنا قومی فریضہ بخوبی ادا کررہے ہیں، اس سے ایک شفاف اور متوازن ٹیکس کلچر فروغ پائیگا۔