اڑان پاکستان مضبوط معیشت کی بنیاد بنے گا ،افتخار ملک
لاہور (اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے اقتصادی روڈ میپ اڑان پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس پروگرام کی نقاب کشائی کی وہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کے آغاز کی نوید ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اڑان پاکستان کا روڈ میپ مضبوط معیشت کی بنیاد بنے گا ، یہ پروگرام سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان ہم آہنگی سے ملک کو خود کفالت کی طرف لے کر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اڑان پاکستان معیشت کی تعمیر نو اور خوشحال مستقبل کا پروگرام ہے ، صنعتی، تجارتی و زرعی شعبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور دیگر بزنس کمیونٹی کو اس کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے بزنس فرینڈلی وزیر اعظم پر فخر ہے جو ملک کے سب سے بڑے اور قدیم لاہور چیمبر کے سابق صدر بھی ہیں۔