موٹر سائیکلز کی درآمدات میں26فیصدکمی
اسلام آباد (اے پی پی)موٹر سائیکلز کی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 26فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 756ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ نومبر 2023میں موٹر سائیکلز کی درآمدات کا حجم 1.02ارب روپے رہا تھا۔اس طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران موٹر سائیکلز کی ملکی درآمدات میں 264ملین روپے یعنی 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔