سوتی دھاگا اور ملبوسات کی پیداوارمیں 8.80فیصداضافہ

سوتی دھاگا اور ملبوسات کی پیداوارمیں 8.80فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.80فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارحاصل ہوئی تھی، اکتوبر میں ملک میں 220100 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.04 فیصد اور اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے ، ستمبرمیں ملک میں 220020 میٹرک ٹن اور اکتوبر 2023 میں 202295 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000 مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جو 0.81 فیصدزیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں