دسمبر:پہلی بار آئی ٹی برآمدات34.80 کروڑ ڈالر ریکارڈ

دسمبر:پہلی بار آئی ٹی برآمدات34.80 کروڑ ڈالر ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر ) دسمبر 2024 میں پہلی بار آئی ٹی ایکسپورٹ 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی جبکہ برآمدات میں ماہانہ 12 اور سالانہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 12 ماہ کی اوسط 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے زائد رہی ۔ 6 ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو1 ارب 86 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ، اسکے علاوہ آئی ٹی برآمدات کی مد میں یومیہ 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی آمد ہوئی ۔ماہرین کے مطابق ایک سال سے روپے کی قدر کا استحکام آئی ٹی سیکٹر کو تقویت دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں