مشینری گروپ کی درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 4.170 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.604 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔