پارکو کے ایم ڈی کا ڈیسکون انجینئرنگ کے ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(بزنس ڈیسک)ڈیسکون انجینئرنگ کے 25 سال سے زیادہ عرصے سے کلائنٹ پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ارتضیٰ علی قریشی نے ڈیسکون ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔۔۔
جس کا مقصد ڈیسکون انڈسٹریل سروسز ڈویژن کی جانب سے ایک میگا‘‘ ٹرن اراؤنڈ پروجیکٹ’’ کی کامیاب تکمیل کا جشن منانا تھا۔ یہ ڈیسکون کے لیے قابل فخر دورہ ہے جو پارکو کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تشکر کے ساتھ ساتھ ڈیسکون کی تکنیکی مہارت کا اعتراف بھی ہے ۔اس موقع پر ایم ڈی پارکو ارتضیٰ علی قریشی نے ڈیسکون کی بہترین کارکردگی، حفاظت اور اہم پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے اس کی بے مثال لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں ڈیسکون کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈیسکون انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمور سعید نے کہاکہ ایک اہم سنگ میل کی کامیابی کا جشن منانے کے موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر پارکوکی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ۔یہ کامیابی ڈیسکون کی جانب سے حفاظت اور کارکردگی کا اعلیٰ معیار قائم رکھتے ہوئے دنیا بھر میں بہترین حل فراہم کرنے کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈیسکون کے صدر برائے انڈسٹریل سروسز ڈویژن محمد انوارالحق نے کہا کہ کہ اس ٹرن اراؤنڈ منصوبے کی کامیاب تکمیل ہمارے ٹیموں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔