یو بی ایل پاکستان میں گوگل والیٹ متعارف کرانے والا پہلا بینک
کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)نے پاکستان میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ،اب وہ گوگل والیٹ کے ذریعے اپنے ماسٹر کارڈ اور ویزا ڈیبٹ کارڈز کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا بینک بن گیا ہے۔۔۔
اب یو بی ایل کے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اور ویئر او ایس (Wear OS) ڈیوائسز پر گوگل والیٹ میں اپنے کارڈز شامل کر کے تیز تر اور محفوظ ادائیگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ سہولت صارفین کو اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے کے ذریعے خریداری، آن لائن شاپنگ اور ایپس میں باآسانی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر، یو بی ایل کی یہ نئی سہولت صارفین کو مزید آسانی اور تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ گوگل والیٹ جدید سیکیورٹی فیچرز کے ذریعے صارفین کے کارڈ کی تفصیلات کو محفوظ رکھتا ہے ۔صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل والیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے یو بی ایل ڈیبٹ کارڈ کو شامل کر سکتے ہیں اور فوری طور پر کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اگر ان کا ڈیوائس گم یا چوری ہو جائے تو وہ گوگل کے "Find My Device" فیچر کے ذریعے اپنا ڈیٹا ریموٹلی لاک یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی معلومات محفوظ رہیں۔اس اہم سنگِ میل کا جشن منانے کیلئے گوگل، ویزا، ماسٹر کارڈ اور تھیلزکے سینئر نمائندگان نے 12 مارچ 2025 کو یو بی ایل کے ہیڈ آفس، کراچی کا دورہ کیا، جہاں پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ ایکو سسٹم میں موجود اسٹریٹیجک مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گوگل کے چن وے سیو ،ویزا کے عمر خان اور ماسٹر کارڈ کے ارسلان خان نے شرکت کی۔یو بی ایل کی جانب سے اعجاز فاروق (ڈپٹی سی ای او)، منور رضا شاہ (چیف آپریٹنگ آفیسر)، سہیل عزیز (چیف انفارمیشن آفیسر)، شرجیل شاہد (گروپ ایگزیکٹو ڈیجیٹل بینکنگ) اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے وفد کا استقبال کیا۔یو بی ایل ہمیشہ سے اپنے صارفین کو جدید ترین ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے تاکہ بینکاری کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے ۔
یو بی ایل