طورخم بارڈر کی بندش سے پاک افغان تجارت متاثر

طورخم بارڈر کی بندش سے پاک افغان تجارت متاثر

کراچی(بزنس رپورٹر)پاک افغان تجارت ہچکولے کھانے لگی ہے جس کی بنیادی وجہ طورخم بارڈر کی بندش ہے ۔

، بارڈر بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کے 5 ہزارٹرک پھنس گئے ہیں جس کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر نے ہنگامی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ افغان بارڈر پوسٹ کی تعمیر سے طورخم بارڈر گزشتہ ماہ کی 21 فروری سے بند ہے جس کے باعث 5 ہزار سے زائد ٹرکوں کا اربوں روپے مالیت کا سامان پھنس گیا ،نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی مداخلت کے باوجود پاک افغان بارڈر پر ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر کے مطابق تجارتی خسارے کو دور کرنے کیلئے سرمایہ کارپاکستانی راستوں کے بجائے ایرانی بندرگاہوں کوترجیح دے رہے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے انتہائی فکر مندمعاملہ ہے ۔ چیمبرنے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو آگاہ کردیا ہے کہ اکتوبر2023 کے ایس آر او احکامات پاک افغان تجارت کو شدید نقصان پہنچا گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں