تھنڈر انرجی نے ٹاک پول کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

تھنڈر انرجی نے ٹاک پول کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

کراچی(بزنس ڈیسک)تھنڈر انرجی لمیٹڈ اور ٹاک پول نے ایک تاریخی اور اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کا مقصدتھنڈر انرجی کی جدید AI صلاحیتوں کو IoT اور ٹیلی کام نیٹ ورک سروسز میں ٹاک پول کی مہارت کے ساتھ مربوط کرنا ہے جس سے دنیا بھر میں ٹیلی کام آپریٹرز کو توانائی کے جدید اور پائیدارحل فراہم کیے جائیں گے ۔یہ شراکت داری تھنڈر انرجی لمیٹڈکے جدید پلیٹ فارم کو ٹاک پول کے وسیع IoT سلوشنز اور نیٹ ورک سروسز کے ساتھ یکجا کرتی ہے ۔2025 کی پہلی سہ ماہی تک تھنڈر انرجی کا پلیٹ فارم روزانہ 300 ملین ڈیٹا پوائنٹس پر کام کرتے ہوئے 8,000 سے زائد ٹاور سائٹس پر فعال ہوگا۔ یہ مفاہمتی یادداشت مشترکہ جدت طرازی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے جس میں تھنڈر انرجی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ، پیش گوئی کرنے والے تجزیات، اور ٹاک پول کے عالمی کسٹمر بیس کے لیے خودکار توانائی کی اصلاح شامل ہے ۔ ایونٹ کے دوران برلینزگروپ کے لیڈرز، بشمول گروپ کے سی ای او بلال قریشی، چیف کمرشل آفیسر اسامہ حنیف، سی ٹی اوڈاکٹر سعد لیاقت کیانی، CRATUS کے سی ای او عدنان صدیق اور دیگر اہم شخصیات، صنعت کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ کمپنی کے عالمی سطح پر تبدیلی کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کو مزید تقویت بخشی۔برلینزگروپ کے سی ای او، بلال قریشی نے کہا کہ ٹاک پول کے ساتھ ہمارا تعاون ٹیلی کام انڈسٹری میں AI اور IoT کی حدود کو وسعت دینے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ٹاک پول کے سی ای او، ایرک سٹرومسٹیڈ نے بھی کہا کہ "تھنڈر انرجی کے ساتھ ہماری شراکت داری موثر مواصلات اور پائیدار نیٹ ورکس کے قیام کے ہمارے مشن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں