براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 39 فیصد کمی ریکارڈ

براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 39 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی)ایک سال کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 68 فیصد جب کہ ایک ماہ میں 39 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری فروری 25ء میں 68 فیصد کمی سے 6کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی ۔دوسری جانب جنوری 25ء سے فروری تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 39 فیصد کم ہوکر6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں خالص بیرونی سرمایہ کاری بھی فروری 25ء میں 45 فیصد کم ہوکر 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جبکہ خالص بیرونی سرمایہ کاری 51 فیصد گھٹ کر 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،اسکے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ماہ میں 60 فیصد کم ہوکر7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک سال میں 334 فیصد اور ایک ماہ میں 113 فیصد کم ہوا ۔ 8 ماہ میں مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم  بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں