موبی لنک بینک نے جی ایس ایم اے گلومو ایوارڈاپنے نام کر لیا

موبی لنک بینک نے جی ایس ایم اے گلومو ایوارڈاپنے نام کر لیا

کراچی(بزنس ڈیسک) موبی لنک بینک نے خواتین کی مالی شمولیت اور اقتصادی خودمختاری کے میدان میں اپنی نمایاں حیثیت کو مستحکم کرتے ہوئے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران جی ایس ایم اے گلوبل موبائل گلوموایوارڈز میں ‘سی ایم اومارکیٹنگ مہم’ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔

 یہ ایوارڈ موبی لنک بینک کی انقلابی ‘انویزیبل ایرزمہم کو دیا گیا جو پاکستان میں خواتین کو منظم طریقے سے وراثتی حقوق سے محروم رکھنے کے مسئلے کو اُجاگر کرتی ہے اور انہیں اپنا قانونی حق حاصل کرنے کیلئے مدد فراہم کرتی ہے ۔سی ای او، جاز، چیئرمین، موبی لنک بینک، اور ویون کے گروپ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ ایوارڈ جدت کے ذریعے بامعنی سماجی تبدیلی لانے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں ‘انویزیبل ایرز’ مہم کے لیے گلومو ایوارڈ جیتنے پر بے حد خوشی ہے ۔ یہ مہم خواتین کی مالی آزادی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کی جانب جرات مندانہ قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں