برآمد ات پر مبنی معیشت معاشی ترقی کا واحد راستہ ،خرم اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معاشی ترقی کا واحد راستہ برآمد ات پر مبنی معیشت ہے ،جبکہ ہماری تمام اندسٹری کا انحصار درآمدات پر ہے ۔پائیدار ترقی کیلئے قرضوں پر انحصار ہماری معیشت کیلئے زہرقاتل ہے۔۔۔
قرضوں سے نجات کیلئے زر مبادلہ میں اضافہ درکار ہے اور زر مبادلہ بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ میں ضروری ہے ، ماضی کے تجربات کے پیش نظر یہ قرضے بیرونی ہوں یا اندرونی دونوں صورتوں میں معیشت پر بوجھ ہی ثابت ہوتے ہیں جن سے پائیدار ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ بی ایم پی کے جنرل سیکرٹری اور سابق نائب صدر خرم اعجاز نے ایک بیان میں کہنا تھا کہ برآمدات کو بڑھانے اور معیشت کی سمت درست راستے پر گامزن کرنے کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی اور پیداواری لاگت میں کمی سے متعلق دیگر فیصلے تیز رفتاری سے کرنا ہونگے ۔