پٹرول قیمتوں میں کمی کو اسٹرٹیجک موقع کے طور پر استعمال کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی کو طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی ۔۔
اصلاحات کو نافذ کرنے کیلئے اسٹریٹجک موقع کے طور پر استعمال کرے جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط، توانائی کے تحفظ میں اضافہ اور صنعتی مسابقت کو سپورٹ کر سکیں۔اپنے ایک بیان میں صدر قریشی نے ایک جامع اور ڈیٹا پر مبنی توانائی کی پالیسی تیار کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔