ٹی سی ایل نے عالمی ٹی وی شپمنٹس کی ٹاپ 1رینکنگ حاصل کرلی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے نمبر 1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل کو معروف مارکیٹ ریسرچ کمپنی Omdiaکی جانب سے تین عالمی ٹاپ 1 رینکنگز سے نواز دیا گیا، جن میں الٹرالارج ٹی وی۔۔۔
منی ایل ای ڈی ٹی وی اور گوگل ٹی وی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔Omdiaکے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ٹی سی ایل 2024 میں 85 انچ یا اس سے بڑے ٹی وی کی عالمی شپمنٹس میں 22.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹاپ پر رہا، اس کے ساتھ ساتھ ٹی سی ایل نے منی ایل ای ڈی ٹی وی شپمنٹس میں بھی 28.8 فیصد شیئر کے ساتھ نمبر 1 پوزیشن حاصل کی اور 2021 سے 2024 تک گوگل ٹی وی شپمنٹس میں بھی اپنی برتری کو برقرار رکھا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی اور افریقہ ماجد خان نیازی نے کہ ٹی سی ایل کو ملنے والے اعزازات ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں ۔