مشینری گروپ کی درآمدات میں 14فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)مشینری گروپ کی درآمدات میں14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ تک مشینری گروپ کی درآمدات پر 6.650 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہو اجو14 فیصد زیادہ ہے۔۔۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کاحجم 5.654ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مارچ میں مشینری درآمدات پر822ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مارچ کے 811ملین ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔