ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 70فیصداضافہ

ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات میں 70فیصداضافہ

جڑانوالہ (آن لائن)ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 686.62ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70.34 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 403.07ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 69.48ملین ڈالرکے اخراجات آئے جوجنوری میں 70ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 60.83ملین ڈالرتھے۔ مالی سال 2024میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 656.48ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں