بھاری گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں فروری2025 کے دوران 247.05 فیصد کا اضافہ ہوا ۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 11.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2024 کے دوران بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات کی مالیت 3.4 ارب روپے رہی تھی ۔اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ فروری 2025 کے دوران بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات میں8.4ارب روپے یعنی 247فیصدسے زیادہ کا اضافہ ارڈ کیا گیا ۔