مختلف ممالک پربھاری ٹیرف پاکستان کیلئے موقع،سلمان احمد

مختلف ممالک پربھاری ٹیرف پاکستان کیلئے موقع،سلمان احمد

کراچی (رپورٹ:حمزہ گیلانی )معاشی تجزیہ کار سلمان احمد نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اشاریے مضبوط ہیں۔۔

تاہم مارکیٹ کی سمت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کب اور کس انداز میں ختم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کی جانب سے چین اور دیگر ممالک پر عائد بھاری ڈیوٹیز برقرار رہتی ہیں تو اس سے پاکستانی مصنوعات نسبتاً سستی ہوکر عالمی تجارت میں مسابقتی برتری حاصل کر سکتی ہیں ،یہ ایک موقع ہو سکتا ہے کہ ہم اپنی برآمدات بڑھا سکیں کیونکہ ڈیوٹی کے بوجھ تلے دبے ممالک کی اشیاء مہنگی ہو جائیں گی جب کہ ہماری مصنوعات نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوں گی۔ سلمان احمد نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کی تجارت پہلے ہی 3.5 ارب ڈالر سے زائد کے سرپلس میں ہے اس لیے بھاری ڈیوٹیز کا اطلاق ہمارے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں