سروسز آسانا بنانا بینکنگ سیکٹر کی ترجیح ہونی چاہیے ، سلیم اللہ

 سروسز آسانا بنانا بینکنگ سیکٹر کی ترجیح ہونی چاہیے ، سلیم اللہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے بینکاری سروسز کو آسان اور مؤثر بنانا بینکنگ سیکٹر کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جاسکے۔

کراچی میں منعقدہ دی ریٹیل بینکنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے پلیٹ فارم سے رواں سال تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں جو نہ صرف اعتماد کا مظہر ہے بلکہ بینکاری چینلز کی افادیت کا بھی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مشترکہ طور پر اس تصور پر کام کر رہا ہے کہ شہریوں کو بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے روایتی رکاوٹوں کوکم کیا جائے۔ اگر ہم سادہ اور آسان شرائط پر خدمات دیں گے تو عوام کا اعتماد خود بخود بحال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں