ڈالر کے مقابلے روپیہ 15ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ڈالر کے مقابلے روپیہ 15ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کے 281.07روپے پر جاپہنچا۔

واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ15ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا ہے ۔آخری بار جنوری 2024 میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 281 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3338 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 1ہزار 783 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار کا ہوگیا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3457 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں