ایتھوپیا افریقی مارکیٹ کیلئے گیٹ وے ،تاجرفائدہ اٹھائیں،سفیر
کراچی(بزنس رپورٹر)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ نے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے۔۔
کراچی کی تاجربرادری کو 1.5ارب افراد پر مشتمل افریقی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے ایتھوپیا کو گیٹ وے کے طور پر استعمال کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کو یورپی یونین اور امریکا تک ڈیوٹی فری اور کوٹہ فری رسائی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔ سفیر نے کے سی سی آئی کے ممبران کو ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 2025 میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو 12 تا 13 مئی 2025 کو منعقد ہو گی، اسکے بعد پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش 15تا 17 مئی 2025 کو ہوگی۔ایتھوپیا ائرلائنز ان تقریبات میں شرکت کرنے والے وزیٹرز کو 12 فیصد رعایت اور ہوٹل کی سستی رہائش بھی دستیاب ہوگی۔