پاک، امریکا دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 9 ماہ میں امریکا کو برآمدات سے ملک کو 4.453 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 12.08 فیصد زیادہ ہے جبکہ امریکا سے درآمدات پر 1.742 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 25.077 فیصد زیادہ ہے۔