سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں 8فیصداضافہ

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں 8فیصداضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل)نے 31 مارچ2025 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کیلئے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے ، ان نتائج کے مطابق مذکورہ تاریخ کو کمپنی کا مجموعی منافع8فیصداضافے سے 1599 ملین روپے رہا۔

 زیر جائزہ عرصے کے دوران کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 1790 ملین روپے رہا جو2 فیصدزیادہ ہے ۔مزید برآں اسی عرصہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع 1,101 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1,083 ملین روپے کے مقابلے میں 2 فیصدزائدہے ۔ چیئرمین سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈآفتاب منظور نے کہا کہ ہم کمپنی کی مسلسل ترقی اور مضبوط کارکردگی سے خوش ہیں۔ ٹیکس سے پہلے اور بعد میں خالص فروخت، مجموعی منافع اور منافع میں اضافہ ہمارے اسٹریٹجک اقدامات کی کامیابی اور ہماری ٹیم کی لگن کی عکاسی کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں