اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے مارکیٹ آؤٹ لک پروگرام

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے مارکیٹ آؤٹ لک پروگرام

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے مارکیٹ کے رجحانات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاناکے عنوان سے مارکیٹ آؤٹ لک پروگرام منعقد کیا۔۔

بینک، تمام سال، اپنے صارفین کے لیے مارکیٹ آؤٹ لک کے عنوان سے ایونٹس منعقد کرتا ہے اور یہ اس سلسلے کا پہلا سیشن تھا۔ تقریب میں بینک کے امیرصارفین، اس کے پروڈکٹ پارٹنرز کے ماہرین اورمعروف ماہرین اقتصادیاتکو موجودہ عالمی اور مقامی معاشی منظرنامے پر تبادلہ خیال کرنے اور مالیاتی منڈیوں کے مستقبل کے بارے میںانسائٹسفراہم کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ ہیڈ،سعدیہ ریاض نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں، افراط زر کے دباؤ اور شرح سود میں تبدیلی کے باوجود عالمی منڈیوں میں ترقی جاری ہے اور ہمارے صارفین،سرمایہ کاریکی غرض سے ، تیزی سے فیصلے کرنے کے لیے واضح ّصورت حال اور اعتماد کی تلاش میں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں