سیمنٹ کی مقامی فروخت میں7.66فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اپریل کے دوران 7.66 فیصد جبکہ برآمدات میں 34.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔
سیمنٹ مینو فیکچررز اکے مطابق اپریل کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.516 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2024 کے دوران فروخت کا حجم 2.337 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2025 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 0.179 ملین ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔