مرکنٹائل ایکسچینج میں 43ارب کے 55883سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 43ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد55883رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 25.302 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت8.918ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.609ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.158ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت1.548ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کیمالیت 1.415ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 372.761ملین روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت359.391ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 301.203 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 293.018ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت 55.148 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔