کے پی ٹی پر 19جہازوں کی ہینڈلنگ،10بلک کارگوشامل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے ترجمان کا کہنا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 19جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔۔۔
جن میں 7 کنٹینر شپ، 2 جنرل کارگو شپ اور 10 بلک کارگو شپ شامل تھیں۔ترجمان کے مطابق 3 جہازوں کو بھی برتھ دی گئی جبکہ بندرگاہ پر مختلف اقسام کا کل 1 لاکھ 59 ہزار 413 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا،اس میں 89 ہزار 190 میٹرک ٹن درآمدی کارگو اور 70 ہزار 223 میٹرک ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ پر سامان کی ترسیل و نقل و حمل معمول کے مطابق جاری ہے ، اور بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کی روانی بحال رکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ گودی میڈیا نے چیخ چیخ پر گلا خشک کرلیا تھا کہ بھارت نے کراچی کی بندرگاہ تباہ کردی ہے۔