فنانس شعبے کے 52 فیصدافراد اپناکاروبار کرنے کے خواہاں

فنانس شعبے کے 52 فیصدافراد اپناکاروبار کرنے کے خواہاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) کے سالانہ گلوبل ٹیلنٹ ٹرینڈز سروے 2025 کے مطابق فنانس شعبے سے وابستہ 52 فیصد پیشہ ور افراد اپنے کیریئر میں کاروبار شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔۔۔

 جبکہ 62 فیصد آئندہ دو برسوں میں ملازمت کی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔اے سی سی اے کے اس تیسرے سالانہ سروے میں 175 ممالک سے 10,000 سے زائد پیشہ ور افراد نے حصہ لیا، جو اکاؤنٹنسی اور فنانس سے متعلق کیریئر کے رجحانات، کام کے ماحول، ذہنی صحت، ترقی، ہائبرڈ ورکنگ اور شمولیت جیسے موضوعات پر مبنی ہے ۔52 فیصد شرکاء اکاؤنٹنسی کو ایک ایسا پیشہ سمجھتے ہیں جو انہیں مستقبل میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے تیار کرتا ہے ۔ یہ رجحان ان اداروں کے لیے مثبت اشارہ ہے جو ملازمین میں اختراعی اور کمرشل سوچ کو سراہتے ہیں۔67 فیصد افراد ایسے کیریئر کی طرف مائل ہیں جو پائیداری اور ماحولیاتی اثرات سے متعلق ہوں ۔62 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں اپنی موجودہ نوکری چھوڑ سکتے ہیں، جبکہ 58 فیصد کی اگلی نوکری ممکنہ طور پر کسی دوسرے ادارے میں ہو گی۔76 فیصد سے زائد افراد ہائبرڈ یا فلیکسیبل ورکنگ کو ترجیح دیتے ہیں، مگر اب بھی 51 فیصد مکمل وقت دفتر میں کام کر رہے ہیں۔45 فیصد شرکاء نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ان کی تنظیمیں عمر رسیدہ ملازمین کی قدر نہیں کرتیں اور کچھ مخصوص پہلوؤں پر ہی توجہ دیتی ہیں۔41 فیصد شرکاء نے بتایا کہ انہیں زندگی کے بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لیے کم از کم 11 فیصد تنخواہ میں اضافے کی ضرورت ہے ۔آدھے سے زائد شرکاء کا خیال ہے کہ وہ وہ مہارتیں حاصل نہیں کر رہے جو مستقبل کے کام کی جگہ کے لیے ضروری ہیں، خاص طور پر AI سے متعلق مہارتیں۔52 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ ان کی ذہنی صحت کام کے دباؤ کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں